28 اپریل 2018 - 13:27
افغانستان کے صوبہ ہلمند میں خود کش کار بم دھماکہ

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں خود کش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 7زخمی ہوگئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ ہلمند میں خود کش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 7زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق خودکش کار بمبار نے جنوبی ہلمند میں ناد علی ڈسٹرکٹ میں واقع آرمی بیس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ اس واقعہ کے فوری بعد آرمی بیس کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169